مالٹا کے فوائد

 


مالٹا سنگترے کی قسم سے نہایت خوش زائقہ اور مفید پھل ہے اس کا مزاج سرد تر فرحت بخش ہاضمہ دار اور طاقت بخش ہے نیا خون پیدا کرتا ہے پیاس کو تسکین دیتا ہے طبیعت کو بہتر کرتا ہے گرمی اور خون کی خرابی کو دور کرتا ہے بد ہضمی میں اس کا استعمال نہایت فائدہ مند ہے کھانسی اور زکام  میں نقصان دیتا ہے اپنی غذائیت کے اعتبار سے مالٹا ایک قوت دینے والا پھل ہے تحقیقات سے یہ بات بھی تصدیق تک پہنچ چکی ہے کہ مالٹا کا جوس انسان کے بدن کی طاقت بڑھاتا ہے اور جسم کو تازگی دیتا ہے شدت پیاس کو بہت حد تک کم کر دیتا ہے یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ مالٹا کا چھلکا جس قدر پتلا ہوں اور کافی سرخ ہوں اتنی ہی مالٹے میں طاقت زیادہ ہوتی ہے اور اس کی لذت اور غذائی تاثیر بہت بہتر ہوتی ہے

  روزانہ اورنج جوس پینے سے جسم میں موجود LDLکولیسٹرول کم ہوتا ہے ۔ یہ کولیسٹرول دل کی کئی بیماریوں کا باعث ہوتا ہے ۔ اگر آپ کولیسٹرول کم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کینو کا ایک گلاس ضرور پئیں ۔
کینو کا جوس جلد میں نئی خوشنمائی لے آتا ہے ۔ یہ آپ کی جلد کو ہائیڈریٹڈ اور موئسچرائزڈ رکھتا ہے ۔ جھریوں سے بچاتا ہے ، پھٹی خراب جلد سے محفوظ رکھتا ہے
بلڈ پریشر میں توازن لاتا ہے ۔ نیا خون پیدا کرتا ہے ۔ اس کے اندر پایا جانے والا ایک جزو Herperidinبلڈ پریشر کو کم مینٹین کرنے کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اورنج جوس دل کی بیماریوں کا رسک بھی کم کرتا ہے
جب آپ زیادہ چکنائی یا شوگر والی غذا کھاتے ہیں تو یہ جسم میں سوزش پیدا کرتی ہے ۔ جو ٹائپ ٹو شوگر اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔ اورنج جوس سوزش کم کرکے جسم کو کئی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے
جب آپ زیادہ چکنائی یا شوگر والی غذا کھاتے ہیں تو یہ جسم میں سوزش پیدا کرتی ہے ۔ جو ٹائپ ٹو شوگر اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔ اورنج جوس سوزش کم کرکے جسم کو کئی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

Post a Comment

0 Comments