اسٹرابیری کے فوائد (حکیم حارث نسیم سوھدروی)

 


 

پھل قدرت کا انسان کے لیے بہترین تحفہ ہیں- جو خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت وتوانائی کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں- پھل دیگر غذاوں کے مقابل میں زورہضم یعنی جلد ہضم ہوتے ہیں غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں معدنی نمک اور حیاتین ( وٹامنز) ان میں وافر مقدار میں ہوتے ہیں ان پھلوں میں ایک اسٹرابیری ہے جو خوب صورت ڈبوں میں قرینہ سے بازار میں ملتا ہے -اسکی سرخ رنگت اور مخصوص خوشبو بہت دلاویز ہوتی ہے -اسٹرابیری غذائیت کے ساتھ ساتھ دوائی اجزاء سے بھرپور پھل ہے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ غذائی ودوائی افادیت میں اپنا خاص مقام رکھتی ہے- یہ بہترین مصفی خون ہے یعنی خون کو صاف کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے -گرم اشیاء کے استعمال سے بعض اوقات جلد پر دانے نکل آتے ہیں اس طرح خراب اور فاسد مادے باہر نکل جاتے ہیں اور جلد صاف شفاف ہو جاتی ہے اور رنگت نکھر جاتی ہے اسٹرابیری جگر کے فاسد مادے خارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے -جگر کی سستی دور کرتی ہے جس سے جگر کا فعل بہتر ہو کر اس کی کارکردگی بڑھتی ہے اس کے علاوہ یہ گھٹیا، قبض، ہائی بلڈ پریشر، نزلہ اور جلد کے سرطان کے امراض میں بھی ان سے چھٹکارے کے لیے بھی معاونت کرتی ہےاسٹرابیری 100 گرام میں پائے جانے والے صحت بخش اجزاءحیاتین الف وٹامن اے 20 یونٹحیاتین ب1 وٹامن بی 1 53 ملی گرام؛رائبون فلزون وٹامن بی 2 57 ملی گرامنایاسن وٹامن بی 3 ملی گراملحمیات پروٹین 8 ملی گرامحرارے کیلوریز 37 ملی گرامفولاد 8 ملی گرامفاسفورس 28 ملی گرامپوٹاشیم 220 ملی گرامآنکھوں کی خراش جلن دور اور سرخی کے علاوہ انکھوں میں اسٹرابیری کو کچل پولٹس کی طرح لگانے سے فائدہ ہوتا ہے-گردوں کے ورم میں اس کے پتوں کا جوشاندہ پینے سے فائدہ ہوتا ہے ذیابیطس میں بھی مفید ہے-میلے دانت یا ان میں جما سخت میل اس کے ٹکڑے کر کے ملنے سے یہ میل آہستہ آہستہ جاتا رہتا ہے اور مسوڑھے بھی مضبوط ہوتے ہیں البتہ ملنے کے فوری بعد کلی نہیں کرنا چاہیے تاکہ کچھ عرصہ لگا رہے پھر نیم گرم پانی سے کلی کر لیں اس طرح دانتوں کی سخت کھرنڈ اترنے لگے گی اور پیپلاھٹ بھی جاتی رہے گی دانت صاف چمکتے ہو جائیں گے

Post a Comment

0 Comments